پبی (مانند نیوز) حکو مت مردم شماری میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پو لیس اہلکاروں کو بھی معاوضہ کی ادا ئیگی کر نے کی احکا مات جاری کریں تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے ہمارے ملک پاکستان میں مردم شماری شروع ہوچکی ہے جس کے لئے پولیس ٹریننگ سنٹروں سے نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس بھائی جو کہ اپنے گھروں سے دور مردم شماری میں اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ ڈیوٹی دے رہے ہیں اساتذہ کرام کو اس ایک ماہ کی ساٹھ ہزار روپے یعنی 2 ہزار روپے یومیہ اور ٹرانسپورٹ و طعام کے الگ رقم دی جائیگی۔اساتذہ کو یہ رقم ملنی ہے اس میں کوئی شک نہیں۔مگر پولیس کی روداد سنیں۔ پولیس بھائی صبح سویرے اْٹھ کر اپنے موٹر سائیکل یا پرائیویٹ گاڑی میں سفر کرے گا۔صبح کا ناشتہ،دوپہر کا کھانا شام کا کھانا اور واپسی کا کرایہ اپنے جیب سے دیگا جس پر ایک دن کا خرچہ کم سے کم ایک ہزار یومیہ ہے۔ اب یہ پولیس بھائی مہینہ کے اختتام پر اپنے گھر کیا لے جائیگاقرض مانگے گا ڈاکہ کرے گا جن کے ذمہ پورے خاندان کا خرچہ چلانا ہوتا ہے وہ کیا کریں گے۔