ٹل(مطیب بنگش سے) تحصیل ٹل میں مردار گوشت کس طرح سمگل اور فروخت ہوتا ہے؟ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب فضل اکبر صاحب کی ہدایت اور عوام سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمد ارشد آفریدی نے ٹل بلند خیل روڈ پر چھاپہ مار کر مردار گوشت پکڑا، قصاب کو رنگے ہاتھوں مردار گوشت لے جاتے ہوئے پکڑا گیا گیا۔ گوشت کو تلف کیا گیا اور قصاب کو حوالات میں بند کیا گیا۔