لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کی صوبائی حکومت نے لاہور میں سات روز کیلیے لگائی جانیو الی دفعہ ایک سو چوالیس کی پابندی کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورمیں 7 روزتک جلسہ، جلوس، ریلی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ شہر میں احتجاج دھرنے اور مظاہروں اور پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خڑاب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی تھی۔