پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ترجمان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے بتایا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔ مذکورہ ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد مذکورہ تینوں نشستوں پر گزشتہ سال 16 اکتوبر کو منعقدہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جن پر حلف نہ لینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان نشستوں کو خالی قراردیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے