ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا، سہولت کار رضوان ثاحب ثروت افراد کا ڈیٹا سرحد پار ٹی ٹی پی کو فراہم کرتا تھا، ٹی ٹی پی فون پر بھتہ وصول کرتی تھی، دوابہ پولیس نے اشتہاری کی نشاندھی پر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، سرکی پیالہ روڈ پر ڈکیٹی کے ملزمان کو گرفتار کر کے رقم اور موبائیل برآمد کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی سٹی امجد حسین اور ایس ایچ او سٹی فیاض خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں ہنگو پولیس نے تین اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ہنگو پولیس کی پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مہارت کو آشکار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ تابوک بانڈہ سے ایک کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم سہولت کار رضوان ولد زاہدکو گرفتار کیا ہے جو سرحد پار ٹی ٹی پی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھا اور اس کا سہولت کار تھا۔ڈی پی او آصف بہادر نے بتایا کہ سہولت کار ہنگو ضلع کے اہم اور صاحب ثروت لوگوں کا ڈیٹا اور فون نمبرز گھروں کی تصاویر اور لوکیشن سرحد پار ٹی ٹی پی قیادت کو فراہم کرتا تھا جس کی روشنی میں متعلقہ افراد کو دھمکی امیز فون اتے تھے اور ان سے بھاری بھتے کے مطالبات کیے جاتے تھے۔سہولت کار کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس ایچ او دوابہ محمود عالم خٹک نے ایک عام آشتہاری موسی خان کو گرفتار کیا جس سے تحقیقات کے دوران اہم انکشافات ہوئے جن کی روشنی میں ان کے ٹھکانے سے اسلحہ برامد کیا گیا جس میں 3 ہینڈ گرنیڈ، رائفل، ایچ ایم جی کے بکس، خالی میگزین اور دیگر اسلحہ شامل ہے اسی طرح چند روز قبل چمبہ گل روڈ جو کہ تقریبا سنسان رہتا ہے اس روڈ پر مسلع گینگ نے گاڑی روک کر ڈکیٹی کی۔اس کیس کو ڈیا یس پی امجد حسین اور ایس ایچ او فیاض خان نے احسن انداز میں حل کیا اور پورے گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور موبائیل برامد کر لیے۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ ہنگو میں۔متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا ہے اور ام کے قبضے سے 3 پستول،1 کلا کوف، اور کارتوس برامد کر لیے۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے کہا کہ اس گینگ کی گرفتاری کے بعد چمبہ گل روڈ مکمل محفوظ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو پولیس دن رات عوام کو تحفظ فراہم کرنے، اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں مصروف ہے اور اس کی کوششوں کے نتیجہ میں اج ہنگو ہر لحاظ سے پر امن ضلع ہے انہوں نے کہا کہ ہنگو کے صحافیوں نے بھی پولیس کے شانہ بشانہ امن، سماجی ترقی اور مختلف سوچ کے طبقات میں ہم آہنگی کے لیے کام کیا ہے جو قابل ستائش ہے