پبی (نما ئندہ مانند ) وزیرا عظم پا کستان کے مشیر توا نا ئی انجینئر امیر مقام نے کہا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل سڑکوں پر دھرنے دے رہے ہیں عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کیا ہے آج جو ملک میں مہنگائی ہے اور معاشی دیوالیہ ہے اس کاذمہ دار عمران خان ہے عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ مجھے کیوں نکالا گیا امریکی سازش کی وجہ سے مجھے نکالا گیا ہے اب تقریبأئ سال بعد کہتا ہے یہ سازش امر یکہ نے ہیں کیا تھا ملک چلا نے میں کلرک برادری ریڑھ کی ہڈی کی ما نند ہے کلر ک بردری خوش نہ ہو تو ایک فا ئل بھی آگے نہیں جا سکتا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آل پا کستان کلرک ایسو سی ایشن پا کستان کے مرکزی اور صو بہ خیبر پختونخوا کے کا بینہ کی ڈیلیکس گیدرنگ ہال اضا خیل ضلع نو شہرہ میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نے کی اس موقع پر سا بق ایم پی اے اور پار ٹی کے صو با ئی تر جمان اختیار ولی پا کستان مسلم لیگ ن ضلع نو شہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ خان پی ایم ایل کے صو با ئی راہنما سا جد خان گمر یا نی سمیت بڑی تعداد میں کلرک برادری نے شر کت کی انجینئر امیر مقام نے ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچا کی قیادت میں مرکزی کا بینہ اور خیبر پختونخوا کے صدر وزیر زادہ کی قیادت میں صو بائی کا بینہ سے حلف لیا وزیرا عظم پا کستان کے مشیر توا نا ئی انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ مجھے کیوں نکالا گیا امریکی سازش کی وجہ سے مجھے نکالا گیا ہے ہمارا بدقسمتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل سڑکوں پر دھرنے دیے رہے ہیں عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کیا ہے اج جو ملک میں منہگائی ہے اور معاشی دیوالیہ ہے اس کا زمہ دار عمران خان ہے عمران خان اصل وجہ ہے اس مہنگاہی نے پاکستان کا معیشت تباہ کیا ہے اب عمرا ن خان کہتے ہیں کہ مجھے امریکہ نے نہیں نکالا ہے اور الز ا مات اب اس نے پاک فوج اور دیگر اداروں پر لگا نے شروع کی ہے انشاء اللّٰہ بہت جلد اس ملک کوبحران سے نکلنے والے ہیں مسلم لیگ ن ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام کی خدمت کر رہی ہیں عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھا ہے اس وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہے عمران خان نے اپنے چار سالہ اقتدار میں اتنا قر ضہ لیا ہے جو 70 سال میں بھی حکو متوں نے نہیں لیا تھا انہوں ے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ کی حکو مت نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پہلے بھی سر کاری ملا زمین کے مسا ئل حل کئے ہیں اور اب بھی انشاء اللہ حل کر ینگے اس وقت ملک معا شی حا لت بہتر نہیں ہے لیکن بجٹ میں آپ کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کر ینگے آپ کے تمام مسا ئل جا ئز ہیں حلف برداری کی تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نے کی اس موقع پر سا بق ایم پی اے اور پار ٹی کے صو با ئی تر جمان اختیار ولی نے بھی خطاب کیا ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچا نے ملا زمین کے مسا ئل بیان کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سا بق حکو مت خیبر پختونخوا نے تمام ملا زمین دشمن اقدا مات کئے اور آئی ایم ایف اور بیرونی آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے ملاز مین کے پنشن میں کٹو تی کی ان کے پینشن کو برا ئے نام کر دیا الاؤنس وغیرہ اس سے ختم کئے اور یہ اقدام صرف خیبر پختونخوا میں ہو ا ہے با قی ملک میں نہیں ہے یہ ظا لما نہ فیصلہ آرڈینس کے زریعے لاگو کیا ہے فوری طور پر واپس کریں تنخوا ہوں الاؤنسسز اور پنشن میں اضا فہ کیا جا ئے سمیت دیگر مطا لبات پیش کئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے