سوات (مانند نیوز)سوات تھانہ کبل کے علاقہ گل جبہ میں تیز دار آلہ سے ذبح شدہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،سنگدل بہو قاتل نکلی،ملزمہ نے وجہ قتل دوسری نند کو توجہ دینا بتادی،آلہ قتل برآمد،24 گھنٹوں میں کیس تک رسائی حاصل کرنے پر مقتولہ کے بیٹے سعید اللہ جان نے ڈی پی او سوات دیگر آفسران اور تفتیشی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کبل تھانہ کے علاقہ گل جبہ میں خاتون (ک) زوجہ مسین ساکن گل جبہ کی زبح شدہ لاش گھر کے کچن سے برآمد ہوئی جو انتہائی بے دردی کے ساتھ تیز دار آلہ سے ذبح کیا گیا تھا کبل پولیس نے مقتولہ کے بیٹے سعید اللہ جان کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا پولیس کے تفتیشی ٹیم نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اس اہم کیس تک رسائی حاصل کرلی اور قتل میں مقتولہ کی چھوٹی بہو ملوث نکلی،گرفتار کرلیاگیا،الہ قتل بھی برآمد،اس حوالے SDPO حبیب شاہ،ایس ایچ او شریف اللہ خان،انوسٹی گیشن آفیسر آعجاز خان اور دیگر پولیس افسران نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات گل جبہ میں خاتون کے قتل کا ایک اندوہناک واقعہ رونما ہوا تھا جسکی ایف آئی آر مقتولہ کے بیٹے سعید اللہ جان کے مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھانہ کبل کے تفتیشی ٹیم نے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے اور گھر کا پورا نقشہ چیک کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا تو تفتیشی ٹیم نے گھر کے اندر سے انوسٹیگیشن پر کام کیا اس دوران مقتولہ کی چھوٹی بہو آمنہ زوجہ سعید اللہ جان قتل کی واردات میں ملوث نکلی دوران تفتیش ملزمہ نے باقاعدہ اعتراف جرم کیا اور بتایا کہ قتل کا یہ منصوبہ کئی روز سے تیار کیا تھا جس کیلئے چھری پہلے ہی سے تیار کی جبکہ قتل کی رات مقتولہ کو خواب آور گولیاں دی جب وہ محو خواب ہوئی تو اپنے کمرے سے نکل کر گھر میں دیگر کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں تاکہ کوئی باہر نہ نکلے واردات کے بعد چھری کو پانی سے دھو لیا جبکہ ان کی کانوں کی بالیاں کمرے میں قالین کے نیچے چھپائی وجہ عناد ملزمہ نے دوسری نند کو توجہ دینا بتائی جس پر انہیں سخت رنج تھی،پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے آلہ اور مقتولہ کے خون آلود بالیاں برآمد کرکے واقعے کی مذید تفتیش کررہیہیں مقتولہ خاتون کے بیٹے سعید اللہ جان نے اس اہم کیس کو فوری اور بروقت ٹریس کرنے پر پولیس افسران ڈی پی او سوات،ایس ڈی پی او حبیب شاہ،ایس ایچ او شریف اللہ خان،انوسٹیگیشن انچارج اعجاز خان اور تھانہ کبل کے دیگر آفسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ہم عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں،