سوات (مانند نیوز) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے املوک درہ میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان نے متاثرہ شخص کو زدو کوب کرکے ہاتھ توڑنے کے علاوہ رکشہ بھی چین لیا، متاثرہ شخص فضل سبحان ولد محمد کرم سکنہ اینگروڈھیرئی کے مطابق 9مارچ جنرل بس سٹینڈ سے سواریوں کی روف ملزمان نے املوک درہ جانے کے لئے رکشہ بک کیا املوک درہ پہنچنے پر مذکورہ تین ملزمان نے رکشہ چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر تینوں ملزمان نے ہاتھ توڑا، پرس چھینا جس میں نقدی 3ہزار500 کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر دستاویزات بھی موجود تھے لے گئے ہیں،اس کے علاوہ ملزمان متاثرہ رکشہ ڈرائیور کا موبائل بھی ساتھ لے گئے ہیں، بعد ازاں متاثرہ شخص نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ غالیگے میں رپورٹ درج کی، متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریکوٹ میں واقع ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج میں ملزمان واضح دیکھے جاسکتے ہیں جس کی نشاندہی نادرا سے کراکر ملزمان گرفتار کرکے مجھ سے چھینا گیا رکشہ برآمد کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔