سوات (مانند نیوز)سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن سوات کی تقریب حلف برداری سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہدخان، سوات چیمبرآف کامرس کے صدر راحت علی خان، سوات قومی امن جرگہ کے سربراہ سیدانعام الرحمان کے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے اورتاجربرادری، صنعت کاروں اوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے نومنتخب عہدیداروں صدرنسیم الرحمان، نائب صدر فرمان اللہ، نائب صدر سردارمحمد، فنانس سیکرٹری رحمت علی، جنرل سیکرٹری حضرت علی اورسینیئرنائب صدر رحمن علی سے ان کے عہدوں کاحلف لیا۔تقریب میں کنزیومر پروٹیکشن ملاکنڈڈویژن کے ڈائریکٹر آصف رضانے بھی تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرنسیم الرحمان نے کہا کہ جب ہم ملاکنڈڈویژن کے دیگرعلاقوں سے راء میٹریل سوات لاتے ہیں تواس کاباقاعدہ ٹیکس اداکرتے ہیں لیکن ان ٹیکس پیڈرامیٹریل سے تیارکردہ مصنوعات جب ہم ملاکنڈڈویژن سے دیگرعلاقوں کولے جاتے ہیں تووہاں FBRوالے دوبارہ ٹیکس وصول کئے بغیر ہمیں اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ واپڈا والوں نے بھی ہمارے ساتھ زیادتی شروع کررکھی ہے، اورخصوصاً اینگروڈھیرئی تختہ بند ایریا میں قائم انڈسٹریز روزانہ بجلی کی بندش کی وجہ سے انڈسٹریز تباہی کے دہانے پرکھڑاہے، واپڈا شیڈول دینے سے بھی انکاری ہے، انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریز اس وقت توجہ کے محتاج ہے ہم صدر عبدالرحیم کویقین دہانی کرتے ہیں کہ ان کی سمال پراحتجاجی تحریک میں ہراول دستے کاکرداراداکریں گے، ملاکنڈڈویژن ٹریدڑز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد دیتے ہوئے اپنے طرف سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں ں ے کہا کہ میں سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کوخراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے نوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم کی ہے لہٰذا حکومت کی طرف سے وہ بھی ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں انڈسٹریز کو مستحکم کرنے میں ہم بھرپور کرداراداکریں گے اورملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کاراستہ بھرپور طریقے سے روکاجائیگا، ٹیکس لاگوکرنے کی بھرپورمزاحمت کریں گے، اورکسی کو ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ٹیکس نافذ کرنے والوں کوہماری لاشوں پرسے گزرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے خالف تاجربرادری اورسیاسی وقیادت ایک ہی پیج پر ہے، انہوں نے خبردارکیاکہ اگرٹیکس لاگوکرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، انہوں ں ے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ صنعت کاروں اورفیکٹری مالکان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس موقع پر آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہدخان سوات قومی امن جرگہ کے سربراہ سیدانعام الرحمان ممتاز معالج اورماہرادویات ڈاکٹرسیداکرام الرحمان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹرخالدمحمودخالد، وکیل احمد، محمدرحیم، صبیح الرحمان، سوات کے سینئرصحافی غفورخان عادل، سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیاز احمدخان اوردیگر نے بھی خطاب کیااورنومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر مزید15کارخانوں کے مالکان نے سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی ممبرشپ حاصل کی اور صدر نسیم الرحمان اوران کے کابینہ پرمکمل اعتماد کااظہارکیاآخرمیں نسیم الرحمان نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے