ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بگولوں نے ہرطرف تباہی مچادی،موسلادھاربارش اورژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سعودی عرب کے علاقے طائف میں خوفناک ہواکے بگولے نے گاڑیوں سمیت فصلوں اوردیگر اشیا کواپنی لپیٹ میں لیکرتباہی مچا دی۔ طائف میں بننے والے ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی اپنے راستے میں آنے والی ہرچیزکو بری طرح متاثر کیا۔بگولے سے فصلوں سمیت گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ وادی القبا میں ریلے سے پاکستانی ٹرک ڈرائیورکوبچالیا گیا۔ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔