اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معاملے پرگزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور دفترخارجہ کے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطوں میں پیشرفت ہوئی، وزیر خارجہ اور خزانہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پردوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مذاکرات میں وقفے وقفے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے جبکہ مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسگ 7 ارب ڈالرکے بجائے 6ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی اور چین کی طرف سے 80کروڑ بھی جلد ملنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پربات کرچکے ہیں، اگلے دو دن میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ترمیم شدہ ایم ای ایف پی تیارکریں گے، نئی ایم ای ایف پی میں گردشی قرض میں کمی کا شیڈول شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے ایک مرتبہ پھر اگلے دو روز میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے امید ظاہر کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے