بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنرملاکنڈ /کمانڈنٹ لیوی فورس شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ ویلج کونسل کی سطح پر ضلع بھر میں 110 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے باعزت طریقے سے عوام میں گھر کی دہلیز پر مفت آٹا تقسیم ہو رہا ہے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو دی گئی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اس سکیم کے تحت ملاکنڈکے1لاکھ14ہزارمستحق گھرانوں کو55ہزار415 تھیلے 10کلو گرام وزنی آ ٹا مفت دیا جائے گااور اب تک تقریبا 20ہزار تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنرز محکمہ فوڈ پوسٹ کمانڈر لیوی اور وی سی سیکر ٹری کی سطح پر اس عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ صاف شفاف با سہولت اور باعزت طریقے سے مفت آٹے کا ریلیف شہریوں کو ملتا رہے انھوں نے عوام سے صبر و تحمل سے کام لینے کی استدعا کی تاکہ غیر ضروری تکلیف اور رش سے بچا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے