بٹ خیلہ (مانند نیوز) آل لیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا رخسانہ صدر ثمینہ ضیا فنانس سیکرٹری اور نور حمیدہ کو جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیاایسوسی ایشن کی نو منتخب عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انھیں تنظیم کے قیام ایل ایچ ڈبلیو کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں فائل حوالے کی ضلع ملاکنڈ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ایل ایچ ایس ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے اپنی علیحدہ نئی تنظیم قائم کی ہے جس کا مقصد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کے حل اور خصو صا پولیو مہم سے منسلک مشکلات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر نا ہے۔