ایبٹ آباد(مانند نیوز)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے ڈاگناسٹک سنٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ OCT مشین نصب کر دی گئی جدید ترین 14 ملین مالیت کا OCT مشین شعبہ امراض چشم میں نصب ہونے کی وجہ سے عوام کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنکھوں کا اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج فراہم ہو گا۔اس سے پہلے مریضوں کو اس ایک ٹیسٹ کو مکمل کرنے کے لئے 3 دفعہ ہسپتال آنا پڑتا تھا۔OCT کے ہسپتال میں نصب ہونے کے بعد مریضوں کا کچھ وقت میں ٹیسٹ مکمل کر لیا جائے گا۔اس کے ساتھ شعبہ امراض چشم میں ڈاگناسٹک سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں تمام تر پروسیجرز کم وقت میں مکمل کر لئے جاتے ہیں اور مختلف شہروں سے آنے والے مریضوں کا وقت ضائع نہیں ہو گا۔اس جدید ترین OCT مشین جس کی مدد سے ڈاکٹرز آنکھ کی پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص کرتے ہیں۔موجودہ دور میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا مقصد صرف اور صرف ہسپتال میں آنے والی عوام کے لئے سہولیات پیدا کرنا ہے۔ تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو دوسرے شہروں کی طرح جدید ترین ٹیکنالوجی سے علاج مہیا ہو۔