پاراچنار (مانند نیوز )پاراچنار میں محکمہ تعلیم کے افسران کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ایجوکشن آفس ضلع کرم میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکشن افسر فرید اللہ خان محسود کے بڑے بھائی اور صدر پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکشن افسر سید میر حسین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکشن افسر معین گل سمیت ضلع بھر سے ایجوکشن آفیسرز اور دیگر عملے نے شرکت کی تعزیتی اجلاس میں دعا گئی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں ایجوکشن افسر ضلع کرم فرید اللہ محسود کے بھائی کو نماز جنازہ کی ادائگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔