باجوڑ (مانند نیوز)صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے زیرصدارت سول کالونی جرگہ ہال میں اقلیتی برادری کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خار ٹو ثناء اللہ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، اقلیتی برادری کی مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اقلیتی برادری نے کھلی کچہری میں قبرستان کے لیے زمین, ایجوکیشن اور ہیلتھ میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے اور دیگر مسائل کی طرف نشان دہی کی گئی ڈپٹی کمشنرنے اقلیتی برادری کے طرف سے اٹھائی گئی مسائل و شکایات پوری غور سے سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی, آخر میں ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے اقلیتی برادری میں مفت سرکاری آٹے کی 30 بیگ تقسیم کئے، اقلیتی برادری نے ضلع انتظامیہ باجوڑ کے اس اقدام کو سراہا اور اور انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیادریں اثناء باجوڑ میں عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق کی ہدایت پر تحصیلدار ناواگئی عالم زیب نے تحصیل ناواگء میں قصائیوں کے دکان خود جاکر فی کلو گوشت ریٹ چیک کی۔ جوکہ حکومت کے مقرر کردہ 550 روپے کے بجائے 700 میں فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ اس سلسلہ میں SHO تھانہ ناواگی کو گرانفروشی میں ملوث قصابان کو زیر دفعہ 3/6 فوڈ ایکٹ 1958 کے تحت گرفتار کر کے اسسٹنٹ کمشنر ناواگء (پرائس کنٹرول مجسٹریٹ) کے روبرو برائے قائمی مقدمہ پیش کر نے کے لئے مراسلہ تحریر کیا۔ اس کے علاوہ بیکری کے گوداموں کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی پر کئی بیکری مالکان کو وارننگ جاری کیا۔