اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں ٹرانسپورٹ اڈوں میں عوامی سہولیات گاہوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، چیئرمین تحصیل کونسل سردار حکیم، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین اور ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان نے شرکت کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافروں کے لئے انتظار گاہ، واش روم کی موجودگی اور دوسرے سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور متعلقہ ٹی،ایم،او کو تمام قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں میں ان سہولیات گاہوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مسافر ان سہولت گاہوں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان کو مسافروں کے ساتھ نرم گوشہ اور اخلاقی رویہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری کرایہ ناموں کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کو کرایہ ناموں پر نظر رکھنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے