اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال کے علاقہ چرون میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مال مویشیوں کی ویکسینیشن شروع کردی گئی۔ حالیہ کھلی کچہری میں خواتین نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مال مویشیوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور ان کے لئے ویکسین کا بندوبست کرنے کے لئے درخواست کئیں تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر محمد خالد زمان نے متعلقہ محکمے کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات صادر کئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے انہوں نے چرون ویلی کا دورہ کرکے مال مویشیوں کی ویکسینیشن کی۔ اہل علاقہ خصوصاً خواتین نے ان کے مال مویشیوں کو ویکسینیشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور متعلقہ محکمے کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔