کوہاٹ(مانند نیوز) موسم بہار شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کوہاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پارک فیز ٹو میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد علی شاہ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔موسم بہار شجرکاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللّٰہ، ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ انجینئر سعید انور، سول سوسائٹی، وکلاء برادری اور مختلف وارڈز کے چیئر مین اور کونسلرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے کے ڈی اے فیز ٹو پارک میں بڑی تعداد میں پودے لگا کر مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ انجینئر سعید انور کا کہنا تھا کہ گزشتہ شجرکاری مہمات کے تحت کے ڈی اے کے مختلف سیکٹرز میں لا تعداد پودے لگائے گئے ہیں. رواں سال بھی ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے مزید پودے لگائے جائینگے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی، وکلاء برادری اور مختلف وارڈز کے چیئرمینوں اور کونسلرز شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں۔ تاکہ ہم اپنے ملک کو سرسبز اور شاداب کر سکیں۔