سوات(مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت جنگلات میں لگنے والی آگ کے سد باب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران جنگلات میں لگنے والی آگ اور حادثات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسرناصر محمود ستی نے شرکت کی جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، چیف کنزرویٹر آف فارسٹ وکنزر ویٹرز ملاکنڈ ریجن،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز ریسکیو۔1122، سول ڈیفینس حکام اور رپورٹنگ آفیسر پی ڈی ایم اے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے بروقت نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ و تحصیل سطح پر پیشگی اقدامات کی اشد ضرورت ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کیطرف سے قواعد و ضوابط متعلقہ اداروں کو ارسال کیے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنگلات کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کومتعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنرملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کی سطح پر اجلاس منعقد کرنے کیاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعقلہ اداروں کیساتھ ملکر آنیوالی گرمیوں کے مہینوں کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس، محکمہ جنگلات، ریسکیو۔1122 اور سول ڈیفنس کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان اداروں کو کسی بھی نا خوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے ہروقت چوکس رہنا ہو گا۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں متعقلہ اداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ ایک مہینے کے اندر جمع کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے آگ لگنے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے