پشاور (مانند نیوز)عزالی پبلک سکول پبی (رجسٹرڈ) خان شیرگڑھی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے نعت، نظم اور ملی نغموں پر بہترین پرفارمنس پیش کی۔ تقریب میں بچوں کے والدین کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزالی پبلک سکول کے ایم ڈی اسد علی جانباز نے کہا کہ عزالی پبلک سکول جہالت کے خلاف جہاد کررہا ہے۔ اس سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ عرصہ دراز سے تعلیمی میدان میں ایک بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ غزالی پبلک سکول کے ایم ڈی اسدعلی جانباز نے اس موقع پر سکول کے سٹاف اور بچوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور مزید محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی تلقین کی