چکدرہ (مانند نیوز)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سہ صدہ چکدرہ میں سیکنڈشپ پوزیشن ہولڈر طلبہ کی اعزاز میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔جس میں سکولز اساتذہ،والدین،اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پرنسپل غلام الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور طلبہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی مشن ہے۔سہ صدہ سکول میں سیکنڈ شپ کلاسز کاکامیاب اجراء علاقہ کے لیے اعزازکی بات ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ریٹائیرڈ حق نواز خان تھے۔تقریب کے موقع پر ویلیج کونسل چئیرمین بابو خان یوسفزئی نے اپنے طرف سے سکول انتظامیہ کے لیے 50ھزار روپے کا اعلان کیا۔اس موقع پر سکول اساتذہ داود خان،زاکر خان،محمد ارسلان،سلیم خان،محمد جلیل،محمد معاز،اکرم خان بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ٹوٹل 60طلبہ سیکنڈ شپ کلاسز سے مستفید ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے