اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا،پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے۔ایک بیان میں وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے، ملک میں گراوٹ کو روک دیا اب اسے مکمل ریورس کرنا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک معیشت میں 126 ارب ڈالر اضافہ ہوا اور گزشتہ 5 سال میں صرف 26 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 جون تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے، پاکستان ترقی کرے گا، خسارے پر قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے