اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے