شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں تقسیم ہونے والا سرکاری مفت آٹا غیر معیاری،عوام کو چوکر جیسا آٹا تقسیم کیا جارہا ہیں،شانگلہ میں انتظامیہ نہ ہونے کے برابر۔ روزانہ کی بنیاد پر لمبی لمبی قطاروں نے مستحقین کو پریشان کردیا۔ الپوری اور مضافاتی علاقوں میں آٹا تقسیم پوائنٹ پر پولیس کا لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی جبکہ دندئی میں گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں پولیس کار زخمی جبکہ پولیس کے تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ان کے شیشے توڑے گئے عوام مشتعل رہی اور شاہراہ قراقرم کئی گھنٹوں تک بند رہا۔ دندئی میں مشتعل افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا،شانگلہ میں مِس منیجمنٹ سے بازاروں میں خود ساختہ ریٹس پر اشیائے خردنوش فروخت کیا جارہا ہیں۔ڈھیرئی اور پورن میں ڈپٹی کمشنر کیخلاف احتجاجی مظاہریں کئے گئے۔مستحقین کو کارڈکے حساب سے 3 دس کلوآٹے نامی چوکرکے تیلے جا رہے ہیں جو انتہائی ناقص آٹا ہے۔ملز کا اپنا ہی راج،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مختلف علاقوں میں مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹ پر عوام کا احتجاج جاری ہیں۔ مفت آٹا پوائنٹ پر عوام کا ہجوم حکومت سے پوائنٹس بڑھانے اور آٹے کی معیار بہتر کرنے کا مطالبہ۔ آسمان کو چھونے والی مہنگائی اور عوام کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک پر عوام حکومت پر برس پڑے پوائنٹ پر آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تو دوسری طرف ملنے والا آٹا غیر معیاری ہیں شانگلہ میں انتظامیہ نہ ہونے کے برابر ہے ہر طرف لوٹ مار اور دوکاندار خودساختہ ریٹس چلا رہے ہیں۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی بلدیاتی نمائندوں کیساتھ سخت رویے اور دفتر سے نکالنے پر مختلف علاقوں میں عوام ڈپٹی کمشنر کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔شانگلہ میں افسرشاہی ہے،مِس منیجمنٹ سے شانگلہ میں حالات اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے