شانگلہ(مانند نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شوکت علی یوسفزئی نے مفت آٹا تقسیم کو چوکر قرار دیتے ہوئے عوام کی تذلیل اور حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں،موجودہ حالات میں بنیادی طور پر غریب عوام کے لیے مہنگائی کم کریں نہ کہ ان کو چوکر کھلائے۔ مفت آٹاتقسیم سے کچھ نہیں ہورہا یہ صرف عوام کی تذلیل ہو رہی ہے جس کے لیے کوئی تیار نہیں خواتین بوڑھے اور مستحق افراد ساری دن لائنوں میں خوار ہوتے ہیں جو شرمناک ہیں۔ مستحق لوگ آٹے کیلئے جاتے ہیں تو واپس اس کی لاش بھیجی جاتی ہیں۔ موجودہ حالات قابل افسوس اور پی ڈی ایم حکومت کے لئے باعث شرم ہے۔ موجودہ نام نہاد حکومت کے کے ساتھ کوئی میکنیزم موجود نہیں۔ہماری دور حکومت میں ہم نے احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد تک باعزت طریقے سے ان کا حق پہنچایااور نہ ہی کسی کی عزت مجروح ہوئی۔ موجودہ نام نہاد حکومت نے ڈرامہ شروع کیا ہے سارا دن لوگوں کو قطار میں کھڑا کر کے آخر میں کہتے ہیں کہ آٹاختم ہوگیا ہے،یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ صرف اور صرف پولیٹیکل سکورنگ ہے اور کچھ نہیں گزشتہ ایک سال سے اس حکومت نے کیا کیا۔عدلیہ تک نہیں چھوڑا۔امن و امان کی صورت حال بدتر سے بدتر ہو رہی ہے معیشت اسے اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور ملک جیسے رک چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے دوران شانگلہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ شوکت یوسفزئی نے مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی اور پارٹی کارکنوں سے ملے۔ شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے جس کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے اور اب ان کا یہ خیال ہے کہ آٹے کی آڑ میں چوکر تقسیم کرکے عوام ہمیں ووٹ دینگے تو یہ ان کی ایک غلط فیہمی ہیں،انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا۔آج الیکشن کا اعلان کریں،ان کی زمانتیں تک ضبط ہوجائینگی۔ترقیاتی منصوبوں کی بندش اور فنڈزکے سوال پر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے اس وقت تک نہیں روکے جاسکتے جب تک الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری نہ کریں۔ہمارے سارے منصوبوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ مرکزی حکومت کے فنڈ سے جاری منصوبوں پر کام جاری ہیں جو کھلا تضاد ہیں اور اسکے خلاف عدالت جائینگے۔یہ بلکل ناانصافی ہے،الیکشن نہیں ہونگے تو کیا کام بھی نہیں ہونگے۔یہ لوگ محروم رینگے اور باقی ضلعوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔مخالفین پروپیگنڈے کررہے ہیں کہ پیسے نہیں ہے جب ٹینڈر ہوتا ہے تب پیسے آتے ہیں،انھوں نے تو سیرے سے ہمارے ٹینڈر روک دئے ہیں۔یہ سیاسی ہتھ کھنڈے شانگلہ کیساتھ ذیادتی ہے،الیکشن کے وقت یہ لوگ الیکشن کے وقت ایکسویٹرز اور پیسے نکالتے ہیں لیکن اب شانگلہ کے عوام بیدار ہوچکے ہیں انھیں پتہ ہے کہ ایکسویٹر اور پیسے دینے والے پانچ سال پھر شانگلہ میں نظر نہیں آتے، ان سے ایکسویٹرز اور پیسے لیتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں اور ووٹ تحریک انصاف ہی کو ملے گا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے