بریکوٹ(مانند نیوز)بریکوٹ بازار میں خودساختہ مہنگائی اور نرخ نامے پر دکانداروں کا عمل درآمد نہ کرنے پر شکایات ہونے کے باوجود بریکوٹ انتظامیہ حرکت میں نہ آسکی۔عوام کو دکانداروں پر رحم کرم پر چھوڑ کر عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ ابھی تک زرو و شور سے جاری ہے۔قانون نامی کوئی چیز نہیں اپنی مرضی کے مطابق اشیائے خردونوش کی ریٹ مقررکئے گئے ہیں۔انتظامیہ کب حرکت میں آئے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار اور مضافاتی علاقوں میں اشیائے خردونوش کے علاوہ دیگر روز مرہ کی چیزوں کے لئے ہر دکاندار کا الگ الگ ریٹ ہے نرخ نامہ صرف نام تک رہ گیا ہے اکثریت دکاندار نرخ ناموں کو اپنے پاؤں تلے رونڈ دالتے ہیں۔رمضان المبارک کا آدھا مہینہ گذر گیا مگر انتظامیہ یا دوسرے متعلقہ اداروں کی طرف سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جوکہ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ ظلم کے متراد ف ہے۔یہاں کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ بازار کے دکانداروں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ مزید لوٹنے سے بچ سکے۔