اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیڈول جاری کیا۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی، اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہوا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے