.۔پشاور(نمائندہ مانند)نگران صوبائی وزیر حامد شاہ نے کفایت شعاری اقدامات کی روشنی میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیے

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حامد شاہ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے متعلقہ حکام کو  شدید تشویش کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد عامہ سے متعلق امور کی انجام دہی سے پہلے ان کے علم میں لایا جائے اور بروقت تکمیل کے لیے تمام معلومات و تفصیلات شئیر کئے جائیں. اپنے آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں نگران صوبائی وزیر حامد شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پابندی ہٹانے اور دیگر خط و کتابت کی معلومات، محکمہ کے اندر ملازمین کی تعیناتی اور تبادلے، اضافی ذمہ داریوں کی تفویض، پراجیکٹ پروکیورمنٹ کی تفصیلات بھی شئیر کئے جائیں.

اعلامیے میں مزید لکھا گیا ہے کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات بھی بھیج دئیے جائیں. صوبائی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات جیسے ملازمین کے پاس سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات، مختلف مدمیں خریدی گئی گاڑیاں، سابقہ فاٹا انضمام کے بعد وصول کی جانے والی گاڑیاں، پراجیکٹ نام اور گاڑیوں کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات بھی شئیر کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں.

نگران صوبائی وزیر حامد شاہ نے اعلامیہ میں مزید لکھا ہے کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام ختم ہونے والے پراجیکٹس سے لی گئی گاڑیوں کی تفصیلات، تمام وہ گاڑیاں جو غیر متعلقہ آفیسرز کو الاٹ کر دی گئی ہیں کی تفصیلات، جبکہ ان سرکاری ملازمین کی بھی تفصیلات شئیر کئے جائیں جن کے پاس محکمے کی اضافی گاڑیاں ہیں۔ مزید یہ کہ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ان سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی شئیر کر دئیے جائیں جو ان آفیسرز کے زیر استعمال ہیں جن کا تبادلہ یہاں سے ہو چکا ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے