باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ میں 9UCs میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب۔پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے بچے کوپولیو کے قطرے پلا کر 10 اپریل سے ضلع باجوڑ میں چند محدود علاقوں میں شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں انتظامی افسران، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت 10 اپریل سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لینے اور مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز، نمائندہ باجوڑ پولیس، محکمہ صحت کے نمائندگان، ڈی ای او سی ممبرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی, این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انسدادِ پولیو مہم 10 اپریل سے پانچ روز تک جاری رہے گی۔ضلع باجوڑ کے چند محدود علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر 57 ہزار 532 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے. جن کو پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے انتظامی افسران، محکمہ صحت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسدادِ پولیو کی قطرے پلائے جائے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے