چکدرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی ناصر علی نے چکدرہ، گل آ باد اور گدر کے بازاروں میں قصائیوں کے خلاف کارروائی کی۔ زیادہ ریٹ لگانے والوں پر بھاری جرمانے عائد اور ساتھ ہی ایک قصائی کو جیل بھیج دیا گیا۔ اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل ادینزئی کے دفتر کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بریفینگ دی اور دفتر میں لیڈی کانسٹیبل کے تعیناتی کی درخواست کی۔ ایس ڈی پی او ادینزائی کو اس سلسلے میں خط جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ نادرا کے اہلکاروں کو کام تیز کرنے کی ھدایات کی۔