اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ وزارت پارلیمانی امور کے حوالے کیا جائے گا، ترامیم الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہیں۔سیکشن 58 میں الیکشن شیڈول کے اجرا کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے، سیکشن 58کے تحت الیکشن کمیشن کے کردار کو مزید واضح کیا جائے گا تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔سیکشن 58 میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط کیا جائے گا جبکہ سیکشن 57 کے تحت تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کو ہے جس میں ترمیم تجویز کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ترمیم کر کے اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے