بریکوٹ (مانند نیوز ) اے ایس آئی خلیل الرحمان انچارج ائی ٹی /کمانڈ اینڈ کنٹرول سوات تعینات ہوگئے ، خلیل الرحمان پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق سوات پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اے ایس آئی اور تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ سے تعلق رکھنے خلیل الرحمان آئی ٹی / کمانڈ اینڈ کنٹرول کے انچارج تعینات کردیئے گئے ، خلیل الرحمان نہایت ہی با اخلاق اور اچھے سوچ کے مالک ہے اور ہمیشہ اپنے فرائض کو عوام کی خدمت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے انجام دیئے ہیں ، موصوف نے سینکڑوں اندھے کیسز کو ٹریس کئے ہیں ، قتل و غارت ہو یا ڈکیتی ، موبائل چوری ہو یا گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ، خلیل الرحمان نے ہر وقت پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سرخرو اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ، خلیل الرحمان دور جدید کے ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے پر اکثر کیسز کو ٹریس کرنے کے مشن پر بھیجے جاتے ہیں اور جرائم پیشہ اور ڈکیتیوں کو انجام تک پہنچانے میں ان کا بہت بڑا کردار بھی ہے ، موصوف کی تعیناتی پر عوام نے پولیس کے اعلی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے