چکدرہ (مانند نیوز)عالمی یوم یتا میٰ کے موقع پر آغوش گل آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام۔عالمی یوم یتامیٰ کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے آغوش سنٹر گل آباد میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او لو ئر دیر طار ق اقبال تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود نے کہا کہ یتیموں کی کفالت اور معاشرے میں اہم مقام دلوانا الخدمت کیساتھ ساتھ پورے معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے،مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم نوجوان پڑھ لکھ کر ملکی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔پاکستان میں 48لاکھ یتیم کفالت سے محروم ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں 22ہزار یتیموں کی کفالت کررہی ہیں۔جبکہ 18سو یتیموں کی آغوش سنٹرز زیر کفالت ہیں۔ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر لو ئر دیر طارق اقبال نے یتیموں کی فلاح وبہبود کے لیے کوششوں پر الخدمت فاؤنڈیشن کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی پزیرائی کی تقریب سب سے زیادہ خوشی کا باعث ہے۔مستقبل میں پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج بچوں کی کفالت اور تربیت ہے۔تعلیم کیساتھ تربیت انتہائی ضروری ہے۔ تعلیم محض ڈگری کے حصول کا نام نہیں بلکہ اچھی تربیت اور اخلاق کو اپنانا ضروری ہے۔یتیموں کی کفالت کی زمہ داری صرف الخدمت فاؤنڈیشن کی نہیں بلکہ معاشرے کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن لو ئر دیر کے صدر حفیظ اللہ خاکسار،ضلعی امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزاز الملک آفکاری،تحصیل امیر ڈاکٹر بشیر محمداورایڈ منسٹر یٹر آغوش سنٹر گل آباد لوئر دیر سعید اللہ نے بھی خطاب کیا۔