چکدرہ (مانند نیوز)فالکن سکول اسبنڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔فالکن سکول اسبنڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا،پوزیشن ہولڈر طلبہ کو شیلڈز وانعامات دئیے گئے۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز فالکن پبلک سکول اسبنڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عمائدین علاقہ اور والدین نے شرکت کی۔سکول پر نسپل جاوید خیال نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پرطلبہ وطالبات نے تلاوت قرآن،نعت خوانی تقاریر پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے جماعت اسلامی ادینزئی کے امیر ڈاکٹر بشیر محمد،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیاء الرحمن،پاکستان تحریک انصاف کے نظیر محمد وردگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سید امیر شاہ بخاری نے کہاکہ شاندار نتائج پر تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ معاشرہ کی تشکیل کے لیے طلبہ کی تعلیم اور اخلاقی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔معیاری تعلیم کے فروغ میں فالکن سکول کا نمایاں کردار ہے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں تقسیم کے گئے۔