جنوبی وزیرستان(مانند نیوز) جمیعت علمائے اسلام ف حلقہ محسود کے اندورنی اختلافات برقرار، گزشتہ روز ٹانک میں افطار پارٹی بے سود کارکنان متقفق نہ ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام حلقہ محسود میں اس وقت اختلافات شدت کر گئے جب ایم این اے مولانا جمال الدین کے اربوں روپے کے فنڈز کی غلط اور پرسنٹیج کے عوض فروخت کی گئی جس پر پارٹی کارکنان بھڑک اٹھے کارکنان کا موقف ہے کہ جنوبی وزیرستان میں جمیعت علمائے اسلام کے ترقیاتی منصوبے ہمیشہ میرٹ کے بنیادپر تقسیم کئے جاتے تھے تاہم اس مرتبہ پارٹی پر ایک مخصوص اور مفاد پرست ٹولہ قابض ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کی ترقیاتی فنڈز کمیشن کے عوض فروخت کردیئے گئے، کارکنان کا کہنا ہے کہ ایم این اے کی فنڈز کو ضروریات کی بنیاد پر نہیں بلکہ خواہشات اور پیسوں کے بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فنڈز کی غلط تقسیم کی وجہ سے پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی امیر سمیت تمام کابینہ اراکین کی جانب سے نظر انداز ہونے اور ترقیاتی فنڈز کی فروخت پر استعفے بھی پیش کئے گئے، اور پارٹی کئی دھڑوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہیں اختلافات کو کم کرنے کے لئے گزشتہ روز ٹانک میں جمیعت علمائے اسلام کے عہدیداروں نے ناراض کارکنان کے لئے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا اور کارکنان کو راضی کرنے انتک محنت کی گئی مگر افطار پارٹی اور تمام تر کوششیں بے سود ثابت ہوئے، ناراض کارکنان کا موقف ہے کہ جب بھی الیکشن ہو یا پارٹی کا کوئی بڑا پروگرام ہو تو تمام حلقے کے کابینہ سے فنڈنگ لی جاتی ہے، دوران الیکشن ووٹ کمپئین بھی ان کارکنان کی زمہ داری ہوتی ہے.اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک مخصوص لابی قابض ہے جنہوں نے کاروبار بنایا ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے فروخت کے بعد دوران الیکشن ہم عوام کا سامنا کیسے کرینگے اور کس منہ سے ووٹ مانگیں گے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے