شانگلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی کا شانگلہ میں کرپشن، بدانتظامی امور، افسر شاہی، محکموں میں بے جاتبادلے اور مفت آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان۔ شانگلہ میں اس وقت صورتحال انتہائی گھمبیر ہے افسران سرکاری دفاتر کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد اس کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ کرپشن عروج پر ہے ترقیاتی منصوبے کے حالات انتہائی پریشان کن ہیں اور عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہے جبکہ منتخب نمائندے اور افسران حالات پر خاموش ہے۔صوبائی نگران حکومت شانگلہ میں صورتحال پر خاموش ہیں اور یہاں تمام تر انتظامی معاملات امیر مقام کے ہدایات پر کئے جارہے ہیں۔جماعت اسلامی موجودہ صورتحال پر عوامی نمائندگی کرکے جلد احتجاجی شیڈول کا اعلان کریگی جو ویلج کونسل سے لیکر مین شاہراؤں کی بندش اور شاہرائے قراقرم پر دھرنے کی صورت میں ہوگا جبکہ ڈپٹی کمشنر حسن عابد کی رویے کو ایوان بالا تک پہنچایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی شانگلہ کے ضلعی امیر نجم اللہ،حلقہ پی کے26کے امیدوار حاجی نور اللہ یوسف زئی، حلقہ پی کے 27 کے امیدوار حاجی شیرعالم آف چکیسر اور ر دیگررہنماؤں کے ہمراہ شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے عہدیداران حاجی شیر آمان،میاں طفیل،سید قاسم شاہ،سید غفار،نور احمد شاہ،حاجی اورنگزیب، ڈاکٹر انور شاہ و دیگراراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ وائسرائے بنے ہوئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کواپنی جاگیر سمجھتے ہیں ڈی سی حسن عابد کی شانگلہ میں الیکشن کے وقت موجودگی شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں وہ انجینئر امیر مقام کے اہلکار بن چکے ہیں اور اس کی ایما پر شانگلہ میں کام ہو رہے ہیں جس کیلئے کوئی بھی سیاسی جماعت تیار نہیں۔شانگلہ میں بدانتظامی امور پر فل الفور چیف سیکرٹری صورتحال کا نوٹس لے کر ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد کا تبادلہ کرے۔ پارٹی رہنما نور اللہ یوسفزئی نے گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی اور بداخلاقی کی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں موجود کلرک نے بھی نوراللہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور سرکاری دفتر کو اپنا جاگیر قراردیا۔جماعت اسلامی صورتحال کو ایوان تک لے جائے گی۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں افسر شاہی قائم ہوچکی ہے کرپشن کا بازار گرم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور آپ آٹا کی تقسیم صرف لیگی رہنماؤں کے حکم پر ہو رہی ہے مفت آٹے کی تقسیم کی آڑ میں عوام کی تذلیل ہو رہی ہے،خواتین اور بزرگ بوڑوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا کیا جاتا ہے،ان کے ساتھ کوئی بندوبست نہیں۔مرکزی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ شانگلہ میں مس منیجمنٹ نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے نگران حکومت نگرانی کے بجائے پی ڈی ایم حکومت کر رہی ہے اور مسلم لیگ اور دیگر جماعتیں مل کر افسران کے تبادلے کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کا موقف واضح ہے ان تمام تر صورتحال پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جس کے لئے جلد از جلد شیڈول کا اعلان ہوگا۔۔