اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ گئی۔حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محرم سے لے کر 15رمضان تک ایک کروڑ 63لاکھ افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت اور سہولت فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ حرمین انتظامیہ کے تمام شعبے اور ان میں کام کرنے والا عملہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ محنت کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے