ایبٹ آباد (مانند نیوز)رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کاروائیاں جاری۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کا ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے منڈیاں، سپلائی، جناح آباد، مانسہرہ روڈ اور ملحقہ ایریا کا دورہ۔انہوں نیفروٹ سبزی، جنرل سٹورز، چکن، گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا، 3۔ دکانداروں پر ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں میں کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس، غیر ضروری ڈیکوریشن، ایکسٹرا بمپر، سیڑیوں اور غیر ضروری ایل ای ڈی لائٹس کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی ٹیم نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ حویلیاں موٹر وے انٹرچینج کے قریب گاڑیوں کا معائنہ کیا اور 30 سے زائد گاڑیوں پر قانون کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بلیک شیٹس، فینسی نمبر پلیٹس کو اتارا گیا۔انہوں نے اس موقع پرتمام شہریوں سے گزارش ہے کہ شاہراؤں پر محفوظ سفراور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے سفر کو محفوط بنائیں۔