ہری پور (مانند نیوز)ہری پور پریس کلب الیکشن ڈیموکریٹس جرنلسٹس پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ہفتہ کے روز 9 عہدوں پر ہونے والے الیکشن میں ذاکر حسین تنولی صدر، ملک محمد اقبال جنرل سیکرٹری، مشرف ہزاروی سینئیر نائب صدر،مہر سیماب جائنٹ سیکرٹری، ارشاد زرگر نائب صدر،فنانس سیکرٹری جمیل خان اور اسحاق خان آفس سیکٹریری منتخب ہو گئے جب کہ نائب صدر اول کے عہدے پر مد مقابل حنیف پینل کے بخت زادہ خان اور آفس سیکرٹری پر عدیل اعوان منتخب ہو گئے۔ پولنگ صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہی الیکشن کمیشن کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ہزارہ مبشر رحیم ملک،خان گل جدون،محمد جاوید ضلعی انتظامیہ ہری پور سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فراز قریشی اور سیف اللہ قریشی ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔ اس موقع ضلعی پولیس ہری پور کی جانب سے فل پروف سیکورٹی فراہم کی گئی۔ پریس کلب کے اندر اور باہردونوں دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔الیکشن بورڈ کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس جرنلسٹس پینل کے نامزد صدارتی امیدوار ذاکر حسین تنولی 40 ووٹ لے کر پریس کلب ہری پورکے صدر منتخب ہوئے جب ان کے مد مقابل حنیف اختر نے 29 ووٹ لیے،اسی طرح ڈیموکریٹس کے ملک محمد اقبال 27 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب جب کہ ان کے مقابل امیدواروں اشرف خان نے 16 اور نیاز حیدر مغل نے 24 ووٹ لیے اور ڈیموکریٹس کے مشرف ہزاروی 29 ووٹوں کے ساتھ سینیٹر نائب صدر منتخب ہوئے جب کہ مقابل امیدوار ابراد تنولی نے 26 اور ارشد بوبی نے 9 ووٹ حاصل کیے،نائب صدارت کے لیے بخت زادہ خان نے 38 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مد مقابل یاور حیات نے 28 ووٹ حاصل کیے،نائب صدر دوم کے لیے ڈیموکریٹس کے ارشاد زرگر نے 33 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مقابل امیدوار زبیر نے 30 ووٹ حاصل کیے،انفارمیشن سیکرٹری کے لیے حنیف پینل کے عدیل اعوان نے 36 ووٹ سے کامیابی سمیٹی جب کہ مدمقابل امیدوار بلاول اقبال نے 30 ووٹ لیے،اسی طرح ڈیموکریٹس کے اسحاق خان نے 36 ووٹ لے کر آفس سیکرٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی جب کہ مد مقابل امیدوار شاہد فراز نے 29 ووٹ حاصل کیے،جائنٹ سیکرٹری کے لیے ڈیموکریٹس کے مہر سیماب نے 39 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مد مقابل امیدوار ملک ارشد نے 27 ووٹ حاصل کیے۔پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی جب کہ الیکشن نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی ڈیموکریٹس کے نومنتخب عہدیداروں اور ووٹرز سپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادیں کا تانتا بندھا رہا۔پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں ڈیموکریٹس کے نو منتخب عہدیداران اور سینئر صحافیوں صداقت حسن،نعیم عابد،یونس مجاز،اوڑنگزیب مغل اور دیگر نے ووٹرز سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اعلی صحافتی و جمہوری اقدار کو فروغ دیں گے البتہ کسی کو بلا جواز مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور تمام معاملات پریس کلب کے آئین کی رو سے انجام دیے جائیں گے جو ممبران پریس کلب سے باہر ہیں ان کی نئی ممبر شپ کریں گے اور کسی کو بھی صحافیوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے