ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد عارف جاویدخان کی جانب سے ٹریفک سٹاف کے لیے خصوصی افطاری کا انعقاد۔روڈ پر کھڑا اہلکار تمام محکمے کی پہچان کرواتا ہے کوشش کریں عوام الناس کو جتنا ہو سکے ریلیف دیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے سٹاف کو خصوصی ہدایات۔ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی جانب سے جملہ ٹریفک سٹاف کے لیے خصوصی افطار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد جمیل اختر، جملہ سرکل ڈی ایس پیز، بیٹ انچارجز، اور ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے جملہ سٹاف کے ہمراہ افطاری کی گئی جس کے بعد ٹریفک سٹاف کے ساتھ دربار کا انعقاد کیا گیا۔دربار کا آغاز کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے جملہ سٹاف کو بنا ڈرے اپنے مسائل کے حوالے سے بتلانے کے لیے کہا گیا جس پر سٹاف کی جانب سے مختلف رائے اور مسائل بتلائے جس کی فورا حل کے لیے ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔آخر میں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار محکمے کے وقار کی بلندی‘ شہریوں کی خدمت اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں جن کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے اہلکار رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آپ لوگ محکمے کی پہچان ہوتے ہیں اس لییاپنی اور محکمے کی عزت پر کسی صورت آنچ نہ آنے دیں۔