چترال (مانند نیوز)لیویز ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کمانڈنٹ چترال لیویز /ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان,ڈی پی او اکرام اللہ,ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز /اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد عاطف جالب, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی اور ڈائریکٹر اسامہ اکیڈمی فدا شریک تھے۔تقریب میں ڈی سی نے چترال لیویز کے ترقی پانے والے 57 جوانوں کو پرموشن بیجز لگائے۔ جوانوں کو مبارک باد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ بھرتی ہونے کے بعد جوانوں کی سب سے بڑی خواہش محکمانہ ترقی ہوتا ہے۔ترقی لیویز جوانوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا شمرہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں اپ آئندہ بھی, محنت اور لگن کو اپناشعار بنا کر ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ اور اپنی کارکردگی کو بہترین بنا کر عوام کی خدمت کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے