چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے مہم کا افتتاح گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول سے کیا۔ پروگرام میں DEO محمود غزنوی, ڈی وائی ڈی او شاہد,جی ایم این سی ایچ ڈی اور دیگر اساتذہ و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔داخلہ مہم 30 اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر اور DEO نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالا۔ اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کیا کہ اس سال کوئی بچہ بھی سکول میں داخلہ لینے سے محروم نہیں رہے گا۔ ڈی سی نے عوام اور والدین سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو قائل کریں کہ وہ بھی اپنے بچوں کا سکول میں داخلہ کروائیں۔ ڈی سی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔اور سکول میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔