ملاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے آلہ ڈھنڈ اور پل چوکی کے علاقے میں پوست کی فصل کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔انہوں نے تمام علاقوں میں پوست کے فصل کو تلف کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں پرپوست کی فصل کو کاشت کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پوست کی تمام فصل کو ختم کر دیا گیا اور موقع پر کاشتکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ پوست کی فصل کو آئندہ کاشت کرنے سے گریز کریں اس کے علاوہ انہوں نے لیوی پوسٹ آلہ ڈھنڈ کا معائنہ کیا۔ متعلقہ پوسٹ کمانڈر کیساتھ علاقے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں رات کی گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے