دیر لوئر (مانند نیوز)میں صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی/جعلی نمبر پلیٹس، غیر قانونی کالے شیشوں /ٹنٹڈ گلاس کے خلاف ضلعی انتظامیہ دیر پائین کا بلا تفریق کریک ڈاؤن مسلسل دوسری روز بھی جاری رہا۔ صوبائی حکومت و ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخاراحمد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو دیر پائین/ٹریفک مجسٹریٹ طارق خان کے زیر نگرانی مقامی ٹریفک پولیس اور دیر لیویز کے ہمراہ غیر قانونی کالے شیشوں /ٹنٹڈ گلاس و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف ” صوبائی وہیکل موٹر ارڈینینس 1965 ” اور پاکسان موٹر وہیکل رولز 1969 ” کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے ڈرائیور حضرات کو خبردار کیا کہ اگر آپ کے گاڑی میں کالے شیشے ہیں تو اس کو رضاکارانہ طور پر فوراً ہٹائیں۔