بریکوٹ(مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی طرف سے بریکوٹ بازار میں سستی روٹی کا افتتاح کردیا گیا۔پہلے روز سینکڑوں کی تعداد میں غریبوں میں ارزاں قیمت پرروٹیاں فراہم کردی گئیں اور انشاء اللہ رامضان المبارک کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔گذشتہ روز بریکوٹ بازار میں الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی طرف سے بریکوٹ بازار میں غریب اور لاچار لوگو ں کے لئے سستی روٹی فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی۔اس موقع الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے صدر محمد ذادہ، ضلعی نائب صدر یوسف علی، تحصیل بریکوٹ صدر محمد ظاہر،جماعت اسلامی تحصیل بریکوٹ صدر فدا محمد خا ن،عجب خا ن،بریکوٹ مقام امیر عطاء اللہ خان،اسرار خان کے علاوہ الخدمت کے دیگر کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر تحصیل بریکوٹ صد رالخدمت فاؤنڈیشن صدر محمد ظاہر خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ موجودہ دورمیں مہنگائی حد سے زیادہ ہوچکی ہے جس میں سب سے زیادہ سفیدپوش طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔اسی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بریکوٹ بازار میں سستی روٹی فراہم کرنے کے لئے پروگرام بنایا۔پہلے دن غریبوں،لاچارو ں،یتیوں کے علاوہ دیگر بے سہارا لوگوں میں 460روٹیاں تقسیم کئے گئے اور روز برزور اس میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سستی روٹی رمضان المبارک کے آخری روزے تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے