ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انہیں مضبوط جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کی حامل شخصیت بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کی ایک نشست سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں طلبااور طالبات کیلئے بھی جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں باقاعدگی سے شرکت کا اہتمام مضبوط جسمانی بلکہ ذہنی شجصیت کی ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی فیکلٹی باقاعدگی سے سیمینار، کانفرنسز کا انعقاد کروایں جاے گے تاکہ کاشتکاروں کے مسائل کی جانکاری کے بعد اکیڈمیا انڈسٹری تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید تحقیقات کو کسانوں کی دہلیز تک پہنچایا جاسکے۔واس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی اور فوڈ سیکورٹی کے حصول کے لیے کاوشوں کو سرہاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں یہ ادارہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گوشت ایکسپورٹ کر کے خطیر زرمبادلہ کما سکتا ہے جس کیلئے ہمیں راہ ہموار کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی طلبہ میں سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کھیلوں کی طرف مائل کرکے سپورٹس کی فضا کو تقویت فراہم کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے