بریکوٹ (مانند نیوز) ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی بریکوٹ بازار میں کارروائی۔تفصیلات کے مطابق آج فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ٹیم نے بریکوٹ میں مختلف خوراکی کاروباروں کا معائنہ کیا۔ایک قیمہ کے دوکان سے رنگ والا قیمہ برآمد کر کے ضبط کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ دودھ کے دوکانوں سے دودھ کے نمونے لے کر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے چیک کئے گئے۔دو نمونوں میں پانی کا ملاوٹ پانے پر دکانداروں کو جرمانہ کر کے ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کیا گیا۔اس کے علاوہ ایک بیکری کو صفائی کی ابتر صورتحال پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ایک سوپ والے کو چائنہ سالٹ کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا۔دیگر کو وارننگ نوٹسز کے ساتھ لائسنس چالان بھی دیئے گئے۔