واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک)امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹرسن کی ایک مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکل کر امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وارکرکے انہیں زخمی کر دیا۔اس موقع پر نمازیوں نے حملہ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا، دوران نماز مسجد میں تقریبا دو سو نماز موجود تھے۔حملے کے بعد امام مسجد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس نے حملہ آور کی عمر 32 سال بتائی ہے اور کہاہے کہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے