پشاور (مانند نیوز ) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ سماجی تنظیمیں سماجی شعبے میں اچھا کردار اداکررہی ہیں حکومت اور مخیر حضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں.انہوں نے ان خیالات کا اظہار اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک کے فلاحی ادارے ساوی کے تعاون سے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام 100یتیم و لاچار بچوں میں تعلیمی اوررمضان فوڈ پیکچز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کا اہتمام مردان پریس کلب کے ہال میں کیا گیا تھا۔تقریب میں خیبر پختو نخوا کے معروف سوشل ورکر عرفان اللہ خان،محکمہ سوشل ویلفئیر کے محمد اسد خان،ضلعی مصالحتی کمیٹی مردان کی خاتون ممبر نصرت آرا،معروف شاعر اوادیب مہر اندیش،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف خان،لیبر ایجوکیشن کے حسن حساس،ریڈیو آرجے اجمل شاہ یوسفزئی،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الاسلام، فیہمہ بیگم،بدرمنیرویلفئیر آرگنائزیشن کے محمد جاوید یوسفزئی،سپورٹس جرنلسٹ عارف مردانوی اور بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن آسماء سعید نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ادارے کے چیئرمین محمد پرویز نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ تعلیمی پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ تقریب کی مہمان گرامی نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود سینکڑوں یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دے رہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور مخیرحضرات فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرکے معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے اپنا فر ض ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے